صدر ولادمیر پیوٹن طاقت کے نئے مراکز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ پر خوش

سمر قند, روس کے صدر ولادمیر پیوٹن نے طاقت کے نئے مراکز کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو سراہا ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر پیوٹن نے سابق سوویت ریاست ازبکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے نئے مراکز کا ایک دوسرے کے ساتھ بڑھتا ہوا تعاون اور کردار زیادہ واضح ہوتا جا رہا ہے اور ہم پوری دنیا کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا ہماری پالیسی خود غرضی سے عاری ہے اور ہم دوسر وں سے بھی ایسی ہی امید رکھتے ہیں۔روسی صدر نے مزید کہا کہ ہم اپنی پالیسیوں کو انہیں اصولوں کے مطابق چلائیں گے اور تحفظ پسندی، غیر قانونی پابندیوں اور معاشی خود غرضی جیسے ہتھیار استعمال نہیں کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں