ملزم پشاور میں مارا گیا،ملزم کا تعلق راولپنڈی کے مشہور گینگ بلال ثابت سے تھا
پشاور, ڈیفنس میں خاتون سے کار چھیننے والا ملزم پشاور میں پولیس مقابلے میں مارا گیا، ملزم کا تعلق راولپنڈی کے مشہور گینگ بلال ثابت سے تھا۔ ملزم پشاور بھاگ گیا تھا۔خاتون کو اغواء کرکے کار چھیننے والے ایک ملزم عبداللہ کو 30جولائی کو گرفتار کیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم عبداللہ کو بیڈیا روڈ سے گرفتار کیا گیا۔
ملزم کا تعلق رالپنڈی کے کار چور گینگ بلال صابر سے تھا۔پولیس کے مطابق خاتون سے چھینی گئی کار بھی ملزم سے برآمد کر لی گئی تھی جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاریوں کی کوشش جاری تھی کہ ایک ملزم پشاور میں مارا گیا، پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 2 ماہ میں اسی نوعیت کی 3 وارداتیں کر چکے ہیں، ملزمان 2وارداتیں ڈیفنس اور ایک مسلم ٹائون میں کر چکے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان گاڑی ڈیفنس سے رنگ روڈ پر لے کر گئے اور شاہدرہ راوی ٹول پلازا سے ایگزٹ ہو گئے، ملزمان جس گاڑی میں آئے وہ بیدیاں روڈ کی طرف گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان 3گروپوں کو کاریں فروخت کرتے ہیں، کاریں خرید کر یہ گروپ جعلی کاغذات تیار کرتے ہیں، جیوفیسنگ مکمل کرلی گئی ہے اور اب چھاپوں کاسلسلہ جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق کیس کی تفتیش اے وی ایل ایس کی 3 ٹیمیں کر رہی ہیں۔
خیال رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 5 میں نامعلوم اغوا ء کاروں نے خاتون کو گاڑی سمیت اغوا ء کرنے کی کوشش کی تاہم خاتون بچ گئیں۔لاہور پولیس کے مطابق خاتون دفتر سے نکل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھی تو اغوا ء کار گاڑی میں پہنچ گئے۔پولیس کے مطابق خاتون گاڑی اسٹارٹ کرنے لگی تو ایک اغوا کار پچھلی سیٹھ پر بیٹھ گیا، خاتون باہر نکلنے لگی تو دوسرا اغوا ء کار خاتون کو دھکیل کر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ گیا۔ پولیس کے مطابق اغوا ء کار نے زبردستی خاتون کو دوسری سیٹ پر منتقل کیا، جہاں سے تھوڑی دیر بعد وہ جان بچانے میں کامیاب رہی ۔