ولی عہد نےسپورٹس اور ڈیجیٹل گیمز کی قومی حکمت عملی جاری کردی
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے جمعرات کو سعودی عرب میں الیکٹرانک کھیلوں اور سپورٹس کی نئی حکمت عملی جاری کردی۔ یہ اقدام 2030 تک سعودی عرب کو سپورٹس کے میدان میں عالمی حیثیت دلانے اور قائدانہ کردار کا مالک بنائے گا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی نوجوانوں کی توانائی اور ان کی تخلیقی صلاحیت نیز الیکٹرانک کھیلوں کے شائقین نئی قومی حکمت عملی کا حقیقی محرک ہیں۔
الیکٹرانک کھیلوں اور سپورٹس کی حکمت عملی کے 3 بڑے اہداف ہیں۔ یہ سعودی عوام، پرائیویٹ سیکٹر اور دنیا کے مختلف علاقوں میں الیکٹرانک کھیلوں اور سپورٹس کے شائقین پر براہ راست اثر انداز ہوں گے۔
نئی حکمت عملی کے باعث کھلاڑیوں کو اپنی صلاحتیں بہتر بنانے کے مواقع ملیں گے۔ نئی حکمت عملی مجموعی قومی پیداوار میں براہ راست اور بالواسطہ 50 ارب ریال تک کا اضافہ کرے گی۔
اس کی بدولت 2030 تک براہ راست اور بالواسطہ 39 ہزار سے کہیں زیادہ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
عالمی سطح پر الیکٹرانک کھیلوں اور سپورٹس میں سعودی عرب کی حیثیت مضبوط ہوگی ۔ 30 سے زیادہ عالمی مسابقتی گیمز سعودی سٹوڈیوز میں تیارکیے جائیں گے، الیکٹرانک کھیلوں کے پیشہ ور کھلاڑیوں کی تعداد کے حوالے سے سعودی عرب دنیا کے 3 بہترین ملکوں کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔
مملکت کی جانب سے حکمت عملی 86 انشیٹو کے ذریعے نافذ کی جائی گی۔ تقریبا 20 سرکاری اور نجی ادارے الیکٹرانک گیمز کے بڑے پروگراموں کی میزبانی کریں گے۔
سعودی عرب 86 انشیٹو کے تحت 8 شعبوں میں کام کرے گا۔ کھیلوں کی ٹیکنالوجی اور آلات جدید خطوط پر استوار کیے جائیں گے۔
ای گیمز کا شعبہ ابلاغی فیلڈ میں تیزی سے ترقی کرنے والا سیکٹر ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ 2023 تک اس شعبے کا حجم 200 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ اس میں دلچسپی رکھنے والوں کی تعداد 21 ملین تک پہنچ جائے گی۔