روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ایک اور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ، متعدد افراد گرفتار

ماسکو,  روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن ایک اور قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کو جاری ہونے والی اطلاعات کے مطابق ولادیمیر پوتن کی لیموزین کا بائیں اگلا پہیہ ایک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے بعد شدید دھواں اٹھا ۔ تاہم صدر پیوٹن کو گاڑی سے فوری طور پر بحفاظت نکال لیا گیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ولادیمیر پیوٹن اپنی سرکاری رہائش گاہ واپس جا رہے تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس قاتلانہ حملے کے سلسلے میں متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ جبکہ صدر کے باڈی گارڈ کے سربراہ اور کئی دیگر افراد کو معطل کر دیا گیا ہے ۔ رپوٹس کے مطابق صرف سکیورٹی اہلکاروں کو ہی پیوٹن کی اس کارٹیج میں نقل و حرکت کے بارے میں علم تھا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد پیوٹن کے محافظوں میں سے تین لا پتہ ہیں جن کی تلاش جا ری ہے ۔ واضع رہے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ پانچ قاتلانہ حملوں میں بچ گئے ہیں اور مبینہ طور پر اب وہ اپنی جان کے لیے اتنے خوفزدہ ہیں کہ انھوں نے خود کو سنائپرز کی ایک ایلیٹ ٹیم کو ساتھ + گھی رکھا ہوا ہے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں