12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ افراد سمیت صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے
شہرِ سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔
وزارت داخلہ نے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چہلم امام حسین کے موقع پر کراچی سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں 16 اور 17 ستمبر کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 12 سال سے کم عمر بچے، بزرگ افراد سمیت صحافی اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔