عدالت نے مغویہ سے ملنے اور بیان لینے کی درخواستیں مسترد کردیں
کراچی, لاہور جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کے شوہر ظہیر اور شبیر کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔
کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے کم عمر بچی کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں مرکزی ملزم شبیر اور ظہیر کی درخواست ضمانت مںظور کرتے ہوئے مغویہ کے 164 کے بیان اور ملاقات سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔عدالت نے دونوں ملزمان کی 2، 2 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا جبکہ ملزم ظہیر کی مغویہ سے ملنے اور 164 کا بیان ریکارڈ کرانے کی درخواستیں مسترد کردی۔