ملکہ الزبتھ کی رسومات، برطانیہ کاتین ملکوں کو مدعو کرنے سے انکار

روس، بیلاروس، میانمارکومدعونہیں کیاگیا، ایران کوبھی لندن میں سفیر کی سطح تک نمائندگی کی اجازت

لندن, برطانوی میڈیا نے سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ کہ پیر 19 ستمبر کو کو ملکہ الزبتھ دوئم کی تجہیز وتکفین کے موقع پر برطانوی حکومت کی دعوت پر دنیا بھر سے 500 سے زیادہ نمایاں شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔میڈیارپورٹس برطانیہ نے تین ملکوں کو ملکہ کی آخری رسومات میں شرکت کی دعوت نہیں دی۔

ان تین ملکوں میں روس، بیلاروس اور میانمار شامل ہیں۔ ایران کو لندن میں سفیر کی سطح تک نمائندگی کا کہا گیا ہے۔

جن عالمی رہنماں نے آخری رسومات کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے ان میں امریکی صدر جو بائیڈن، ان کی اہلیہ جل بائیڈن، اطالوی صدر سرجیو ماٹا ریلا، جرمن صدر فرینک والٹر سٹین میئر، برازیل کے صدر جیر بولسونارو، سپین کے بادشاہ فلپ ششم، ان کی بیوی لیٹیزیا اور دیگر بہت کی شخصیات شامل ہیں۔میڈیا میں ماسکو کو دعوت نہ دینے کی گردش کرتی خبروں پر لندن میں روسی سفارت خانہ نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔یاد رہے 9 ستمبر جمعہ کو روسی ایوان صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں پوتین کی ذاتی موجودگی کا سوال غیر متعلقہ ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں