ملکہ کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کا نیا ریکارڈ قائم

لندن, برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیر فورس کے خصوصی طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے رائل ائیرفورس کے طیارے کی ٹریکنگ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اسکاٹ لینڈ کے دارالحکومت ایڈن برگ سے ملکہ برطانیہ کی میت لندن لانے والے رائل ائیرفورس کے طیارے کی ایک گھنٹے اور 12 منٹ کی پرواز کو 50 لاکھ سے زائد افراد نے ٹریک کیا۔

طیاروں کی پرواز کا ریکارڈ رکھنے والی ویب سائٹس کے مطابق 2 لاکھ 96 ہزار سے زائد افراد نے طیارے کو یو ٹیوب جبکہ تقریبا 48 لاکھ نے فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹس اور ایپ پر ملکہ الزبتھ دوم کی میت لے جانے والے طیارے کی ٹریکنگ کی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں