ملٹن: کینیڈا کے شہر ملٹن میں ہونے والی فائرنگ سے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
گلوبل نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملٹن میں ہونے والی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد کینیڈین شہری کی شناخت محمد شکیل کے نام سے کی گئی ہے۔
کینیڈین ذرائع ابلاغ کے مطابق محمد شکیل آٹو ورکشاپ کے مالک تھے اور ایم کے آٹو ریپئرز کے نام سے ان کی ورکشاپ تھی۔ جب انہیں گولی لگی اس وقت وہ اپنی ورکشاپ پر ہی تھے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور کو ہملٹن شہر میں ہلاک کردیا گیا ہے جس کی شناخت 30 سالہ شان پیٹری کے نام سے کی گئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کینیڈا کے شہروں مسی ساگا، ملٹن اور ہملٹن میں فائرنگ کر کے قتل کرنے والا ایک ہی شخص تھا جسے ہلاک کیا جا چکا ہے۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے شہروں میں کی جانے والی فائرنگ سے ایک پولیس افسر اور ایک پاکستانی نژاد شہری جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔