لاہور, انویسٹی گیشن پولیس شیرا کوٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 15 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنیوالے اشتہاری ملزم اعجاز کو گرفتار کرلیا
۔متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے زیادتی کے بعد نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اورویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر مسلسل زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔انچارج انویسٹی گیشن شیرا کوٹ عمر دراز کا کہناتھا کہ ملزم کو ڈیٹا اینالسز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے فیصل آباد سے گرفتار کیا گیا۔