آنجہانی ملکہ برطانیہ کی جانب سے عمرہ کرنے والا یمنی شہری مکہ سے گرفتار

حرم کے اندر ایک بینر اٹھائے ہوئے ویڈیو کلپ بنانا عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی ہے. سعودی حکام لندن میں شاہی خاندان کے ترجمان کی جانب سے ملکہ برطانیہ شہریوں کو چوبیس گھنٹے کے لیے ملکہ الزبتھ کے تابوت کو دیکھنے کی اجازت

جدہ/لندن, سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ کی طرف سے عمرہ کرنے مکہ گیا اس یمنی شہری نے مکہ میں اپنی موجودگی کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا. اس شخص نے ویڈیو میں ایک بینر تھام رکھا تھا جس پر لکھا تھا”ملکہ الزبتھ دوئم کی روح کے لیے عمرہ، ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں وہ انہیں صالحین کے ساتھ جنت میں مقام عطا فرمائے“یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد ٹوئٹر صارفین نے اس شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا.

سعودی عرب میں مکہ جانے والے زائرین پر بینرز اٹھانے یا نعرے لگانے پر پابندی ہے اگرچہ متوفی مسلمانوں کی طرف سے عمرہ کرنا جائز ہے لیکن اس کا اطلاق ملکہ جیسے غیر مسلموں پر نہیں ہوتا جو چرچ آف انگلینڈ کی سپریم گورنر تھیں. سرکاری ذرائع ابلاغ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجدالحرام میں سکیورٹی فورسز نے یمنی شہریت رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کیا جو مسجد الحرام کے اندر ایک بینر اٹھائے ہوئے ویڈیو کلپ میں نظر آیا اس ویڈیو میں عمرہ کے ضوابط اور ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی تھی اسے گرفتار کیا گیا اس کے خلاف قانونی اقدامات کیے گئے اور اس کی پبلک پراسیکیوشن کی سفارش کی گئی.

ادھر برطانوی شاہی خاندان کے ترجمان کی جانب سے ملکہ برطانیہ شہریوں کو چوبیس گھنٹے ملکہ الزبتھ کے تابوت کو دیکھنے کی اجازت د یدی ہے ملکہ کے آخری دیدار کا سلسلہ آج شام تک جاری رہے گا حکام کو بہت زیادہ لوگوں کے ملکہ کے دیدار کے لیے آنے کی توقع ہے برطانیہ کے سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے کے بعد فوت ہونے والی ملکہ کوآخری نظر دیکھنے کو 19 ستمبر کو ہونے والی ان کی سرکاری تدفین سے قبل لاکھوں لوگوں کی آمد متوقع ہے ان کی آخری رسومات میں عالمی رہنما شرکت کریں گے.

اسی ضمن میں ریل آپریٹرز نے کہا ہے کہ وہ لندن کے اندر مسافروں کی تعداد میں اضافے کی توقع کرتے ہیں انہوں نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ وہ پیدل اپنی آخری منزلوں کے لیے راستہ مکمل کرنے کی تیاری کریں. دریں اثنا برطانوی وزارت ثقافت نے کہا ہے کہ عوام کے اراکین پارلیمنٹ کے ویسٹ منسٹر ہال میں تابوت کو 14 ستمبر کی شام 5 بجے سے لے کر 19 ستمبر کی صبح6بجکر30منٹ بجے تک 24 گھنٹے دیکھ سکیں گے وزارت ثقافت نے کہا کہ جو لوگ شرکت کرنا چاہتے ہیں انہیں کئی گھنٹے قطاروں میں انتظار کرنا پڑے گا شاید رات بھر بڑی تعداد کی توقع ہے اور یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ پہلے سے چیک کریں اور اس کے مطابق منصوبہ بندی کریں اور طویل انتظار کی مدت کے لیے تیاری کریں.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں