راولپنڈی میں مسافر نے بائیکیا رائیڈر کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا

ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گرفتاری کے لیے چھاپے جاری

کراچی, راولپنڈی میں مسافر نے بائیکیا رائیڈر کو زیادتی کا نشانہ بنادیا۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق نوجوان سے زیادتی کا واقعہ راولپنڈی کے تھانہ ائیرپورٹ کی حدود میں پیش آیا جہاں بائیکیا چلا کر رزق حلال کمانے والے نوجوان کو مسافر نے اپنی ہوس کا نشانہ بنا دیا۔پولیس نے محنت کش نوجوان کے بیان پر حسن نامی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

مقدمے کے مطابق متاثرہ نوجوان کاکہنا تھا کہ حسن نامی شخص سے جان پہچان تھی جس نے رائیڈر بک کی اور تمام دن مختلف جگہوں پر گھومتا رہا اور رات گئے فارغ کرکے کہا کہ صبح چار بجے آ جاؤ پھر کہیں جانا ہے، وہاں پیسے اکٹھے لے لینا۔مدعی مقدمہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ملزم کو بتائی ہوئی جگہ پر پہنچا تو حسن نے کہا تیار ہونے میں کچھ وقت لگے گا لہذا تم گھر میں آکر بیٹھ جاؤ۔

متاثرہ نوجوان کے مطابق حسن کے کہنے پر میں کمرے میں پہنچا تو اس نے زبردستی کرتے ہوئے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ملزم نے کسی کو بتانے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جب کہ ملزم کی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری جانب جہلم میں نجی اسکول کی ملازمہ سے زیادتی کا معاملہ سامنے آگیا ۔

پولیس کے مطابق نجی اسکول کے عملے کے ایک رکن نے ملازمہ کے ساتھ زیادتی کی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ،پولیس کے مطابق زیادتی کا واقعہ جہلم کے علاقے کالا گوجراں کی رہائشی جو نجی اسکول کی ملازمہ بھی ہیں، ان کے ساتھ پیش آیا۔ ملازمہ کے مطابق نجی اسکول کے عملے کے ایک رکن نے اس کے ساتھ زیادتی کی۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزم ویڈیو بنا کر 3 سال سے بلیک میل کر رہا تھا، ملزم سجاد حسین نے گینگ بنا رکھا ہے جو دھمکیاں دے رہے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے میڈیکل میں حاملہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے ۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں