70 سال تک تخت کے وارث بنے رہنے والے چارلس اب برطانیہ کے بادشاہ بن گئے ہیں۔ کنگ چارلس برطانوی تاریخ میں تخت کے سب سے طویل عرصے تک وارث رہنے والے بادشاہ ہیں۔
سینٹ جیمز پیلس میں کنگ چارلس سوئم کی منصب سنبھالنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں کنگ چارلس سوم نے باقاعدہ طور پر بادشاہت کا تخت سنبھال لیا ہے،انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چرچ آف اسکاٹ لینڈ کی روایات کی پاسداری کرنے کا عزم کیا۔
بادشاہت کی تقریب میں ان کی اہلیہ کوئین کنسورٹ کیملا پارکر اور ولی عہد شہزادہ ولیم نے بھی شرکت کی جبکہ وزیراعظم لز ٹرس سمیت 250 اہم شخصیات بھی تقریب میں موجود تھیں۔
73 سالہ کنگ چارلس سوئم نے کئی عالمی رہنماؤں کے دور دیکھے جبکہ برطانیہ کے 15 وزرائے اعظم اور 14 امریکی صدور کا بھی دورہ حکومت دیکھی۔
بادشاہ کے طور پر چارلس کے پاس اب اپنا پاسپورٹ یا ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہو گا یا عوامی سطح پر وہ کسی معاملے پر اپنی رائے کھل کر نہیں دے سکیں گے۔