احمد آباد, بھارت کی ریاست گجرات کے گورنرآچاریہ دیوورت نے کہا ہے کہ ہندو ’جے گائے ماتا“ کا نعرہ لگاتے ہیں لیکن وہ گائے کو اس وقت تک ہی اپنے پاس رکھتے ہیں جب تک وہ دودھ دیتی ہے اور جیسے ہی وہ دودھ دینا بند کردیتی ہے تو اسے سڑکوں پر چھوڑ دیتے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ہندو اصلاحی تحریک ” آریہ سماج “ سے وابستہ اچاریہ دیوورت نے گجرات کے ضلع نرمد ا کے گائوں پویچا میں ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندو مذہب اور گائے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں تاہم یہ لوگ خودغرضی کی وجہ سے ”جے گائو ماتا“کا نعرہ لگاتے ہیں اور اس لیے میں کہتا ہوں کہ ہندو منافق نمبر ایک ہیں۔
گورنر نے مزید کہاکہ لوگ مندروں ، مسجدوں ، گرجا گھروں اور گرودواروں میں جار کر خد ا سے دعا کرتے ہیں تاکہ وہ آپ سے خوش ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہم مذہبی جنوں میں ایسے پاگل ہو جاتے ہیں کہ انسان کو پہچاننا مشکل ہو جاتا ہے ۔گورنر کے اس بیان سے ہندو سخت آگ بگولہ ہیں۔