لیڈی ڈیانا کے بعد کیٹ میڈلٹن کو ”پرنسس آف ویلیز” کا خطاب مل گیا ، جس کا اعلان کنگ چارلس نے ملکہ الزبتھ کے بعد کیے جانے والے پہلے خطاب میں کیا ہے۔
تخت سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے اپنی والدہ و ملکہ الزبتھ کو خراجِ تحسین پیش کیا ، جبکہ شہزادہ ولیم کو ”پرنس آف ویلز” جبکہ کیٹ مڈلٹن یعنی اپنی بہو کو”پرنسس آف ویلز” کا خطاب دینے کا اعلان کیا۔
کنگ چارلس کو پرنس آف ویلز کا خطاب 1958 میں دیا گیا تھا ، اب کوئین کی موت کے بعد انہوں نے یہ خطاب اپنے بڑے بیٹے کے نام کر دیا۔
یاد رہے لیڈی ڈیانا اور کنگ چارلس کی شادی 1981 میں ہوئی، جس کے بعد انہیں ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب دیا گیا تھا. اب ان کی موت کے 25 سال بعد ان کی بہو کو یہ خطاب دیا گیا ہے۔
واضح رہے کنگ چارلس کی دوسری اہلیہ کمیلا نے اپنی مرضی سے ”پرنسس آف ویلز” کا خطاب اپنے ساتھ نہیں جوڑا، کیونکہ دنیا بھر میں لوگ لیڈی ڈیانا کو ہی اس خطاب سے منسوب رکھنا چاہتے تھے۔
گزشتہ روز کنگ چارلس نے اپنے پہلے خطاب میں مزید کہا کہ ملکہ نے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے لیے بہت قربانیاں دیں ، ان کی لگن اور محنت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی نظامِ حکومت اور آزادیوں کا احترام کروں گا۔ اس موقع پر کنگ چارلس نے شہزادہ ہیری اور میگھن سے بھی محبت کا اظہار کیا۔
خیال رہے کہ 70 سال کی حکمرانی کرنے کے بعد 96 کی عمر میں ملکہ برطانیہ انتقال کر گئیں، جس کے فوری بعد بغیر کسی تقریب کے ان کے جانشین پرنس آف ویلز چارلس بادشاہ بن گئے ہیں۔