ماں اور بچے کی حالت اب خطرے سے باہر ہے، مقامی عہدیدارکی گفتگو
نئی دہلی, بھارت کے شہر نئی دہلی میں بہادر ماں نے اپنے بچے کو شیر کے جبرے کے بچانے کے لیے خالی ہاتھ لڑ پڑیں اور اپنے بیٹے کو شیر کے چنگل سے چھڑا لیا لیکن اس کوشش میں وہ خود بھی زخمی ہو گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارچنا چوہدری نامی خاتون اپنے 15 ماہ کے بیٹے کے ساتھ بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے گاں میں گھر کے قریب رفع حاجت کے لیے جارہی تھیں۔
مقامی عہدیدار سنجویو شریواستو نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ شیر قریبی بندھو گڑھ ٹائیگر ریزرو سے بھٹک کر یہاں پہنچا تھا، جس کے بعد اس نے بچے پر حملہ کردیا، شیر نے اپنے جبڑے سے بچے کے سر پر حملہ کیا تھا، ماں یہ دیکھ کر ہکا بکا رہ گئی لیکن انہوں نے اپنے آپ کو فورا سنبھالتے ہوئے بیٹے کو شیر سے بچانے کی کوشش کی تو شیر نے ان پر بھی حملہ کردیا۔