مریم نوازنے قومی کرکٹ ٹیم سے کس خواہش کااظہار کیا؟

گرین شرٹس کی کامیابی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرکو بھی خاصا پُرجوش کردیا

ایشیا کپ میں افغانستان کے خلاف گرین شرٹس کی کامیابی نے مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازکو بھی خاصا پُرجوش کردیا ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر ایک فرمائش کی ہے۔

سپُرفورمرحلے میں افغانستان کو ہرانے والی پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس جیت سے فائنل کا ٹکٹ کٹوایا اور اس کامیابی کا سہرا آخری اوورمیں 2 چھکے لگانے والے فاسٹ بالرنسیم شاہ کوجاتا ہے۔

شارجہ میں کھیلے گئے سنسنسی خیزمقابلے میں افغان ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ اوورز میں 129 رنز بنا سکی، جواب میں گرین شرٹس نے 130رنز کا ہدف آخری اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر نسیم شاہ کے دوچھکوں کی مدد سے پوراکیا۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کو کامیابی کی مبارکباد دینے والی مریم نواز نے کھلاڑیوں سے ایشیا کپ پاکستان لانے کی خواہش کا اظہارکیا ہے۔

باقی سب کی طرح آخری اوورمیں پانسہ پلٹنے والے نسیم شاہ کو سراہنے والی مریم نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا، “ کیا میچ ہے اور نسیم شاہ نے کیا کارکردگی دکھائی ہے“۔

مریم نے ٹویٹ میں لڑکوں کیلئے لکھا کہ ہمارے لیے یہ کپ جیت کرلائیں۔

سُپر فور مرحلے کا اگلا میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 9 ستمبر بروز جمعہ کو دبئی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جب کہ دونوں ٹیمیں ایشیا کپ ٹی 20 کے فائنل میں 11 ستمبربروز اتوارکو ایک بارپھرآمنے سامنے ہوں گی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں