سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 64 ہزار 831 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے
نيشنل ڈيزاسٹر مينجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں اور سیلاب سے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں 14 جون سے اب تک بارشوں اور سیلاب کے باعث 1355 افراد جان کی بازى ہار گئے جن میں 601 مرد، 273 خواتين اور 481 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر سے کل زخمى ہونے والے افراد کی تعداد 12 ہزار 722 ہوگئی ہے، سندھ 8321 زخمیوں کے ساتھ سر فہرست جب کہ پنجاب 3858، خیبرپختونخوا 361 اور بلوچستان میں 166 افراد زخمى ہوئے۔
سیلاب کے دوران ملک بھر کے 5 لاکھ 64 ہزار 831 گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے جب کہ 11 لاکھ 38 ہزار سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے باعث ملک بھر میں 7 لاکھ 53 ہزار سے زائد مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔
حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 246 پلوں اور 6 ہزار 579 کلو میٹر پر مشتمل سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔