سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے نیٹ فلکس کو خبردار کردیا

غیر اخلاقی مواد نشر ہونے کی صورت میں تمام ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی

سعودی عرب اور خلیجی ممالک نے نیٹ فلکس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ‘اسلامی اور معاشرتی اقدار اور اصولوں’ کی خلاف ورزی کرنے والے تمام مواد کو اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق خلیج کونسل کے اراکین نے اس سلسلے میں ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ یہ مواد ‘‘اسلام اور معاشرتی اقدار کے اصولوں سے متصادم ہے’’۔ ان ممالک نے اس متنازعہ مواد کے نہ ہٹائے جانے کی صورت میں نیٹ فلکس کے خلاف قانونی کارروائی کی بھی دھمکی دی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ نیٹ فلکس اپنے پلیٹ فارم سے ایسا مواد نشر کر رہا ہے، جس سے خلیجی ممالک میں میڈیا مواد سے متعلق کے نافذ اصول و ضوابط کی صریحاً خلاف ورزی ہوتی ہے۔

سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے بھی اپنے اپنے سرکاری چینلز پر اس حوالے سے بیان جاری کیا ہے تاہم امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقع تفریحی پروگرام نشر کرنے والے ادارے ‘نیٹ فلکس’ نے ابھی تک اس پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں