لاس ویگاس: امریکی پولیس نے کرپشن بے نقاب کرنے پر صحافی کو قتل کرنے والے سیاستدان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سیاستدان کو مقامی جوا خانے سے گرفتار کیا گیا ہے۔
امریکہ کے مؤقر نشریاتی اداروں این بی سی نیوز اور انکوائر کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار کیا جانے والا ایسا سیاستدان ہے جو مقامی صحافی کی تحقیقاتی رپورٹس سے نہایت عاجز آیا ہوا تھا۔
نشریاتی اداروں نے مقامی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے بتایا ہے کہ مقتول صحافی جیف جرمن لاس ویگاس ریویو نامی جریدے کے لیے تحقیقاتی رپورٹس کی ایک سیریز پر کام کر رہا تھا جس کا موضوع کلارک کاونٹی کے پبلک ایڈمنسٹریٹر اور رابرٹ ٹیلیس کی غلط کاریوں سے متعلق تھا۔
مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق 69 سالہ صحافی جیف جرمن ہفتے کے روز اپنے گھر کے باہر مردہ حالت میں ملا تھا۔ قتل کا یہ واقعہ دو ستمبر کو پیش آیا تھا۔ صحافی کو قتل کرنے کے لیے چاقو کے کئی وار کیے گئے تھے۔
امریکی نشریاتی اداروں کے مطابق لاس ویگاس پولیس نے تاحال گرفتار شخص کا نام نہیں بتایا ہے لیکن ریویو جرنل کے مطابق گرفتارشخص کا نام ٹیلیس ہے۔
کلارک کاؤنٹی جیل کے ریکارڈ کے مطابق ٹیلیس کو ایک قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے ایک مقامی سرکاری ذمہ دار کے گے گھر کی تلاشی لی گئی ہے۔،پولیس نے اپنے سب سے اہم ملزم کی تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔
جاری کردہ تصاویر کے مطابق ایک شخص نے لمبی اوور کوٹ نما لمبی نارنجی رنگ کی قمیض پہن رکھی ہے۔ یہ شخص ایک میرون رنگ کی گاڑی کے ساتھ ہے۔ شبہ ہے کہ اس گاڑی کو قتل کی اس واردات میں استعمال کیا گیا ہے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ جرمن نے کئی ماہ تک ٹیلیس کا اپنی رپورٹس میں تعاقب کیا تھا۔ تحقیقاتی رپورٹس میں ان در خواستوں کو بھی موضوع بنایا گیا ہے جو ٹیلس کے خلاف دائر درخواستوں کا احاطہ کرتی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دائر درخواستوں میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ ٹیلیس اقربا پروری ، دھونس اور دیگر غلط کاریوں میں ملوث ہیں۔