گیس کی دستیابی گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے: مصدق ملک

پی ٹی آئی حکومت نے گیس نہ خرید کر ملک کو نقصان پہنچایا۔

وزیرمملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سردیوں کے سیزن کیلئے گیس کی دستیابی گزشتہ سال کی نسبت بہتر ہے، پارکو کی اپ گریڈیشن کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

اسلام اباد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ ہماری حکومت نے گزشتہ دور حکومت میں گیارہ ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی، ہم نے گیس کی کمی کو پورا کیا اور ہزاروں کلومیٹر سڑکیں بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ جب گیس سستی تھی تو اس وقت پی ٹی آئی حکومت نے گیس نہ خرید کر ملک کو نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے 14 سو ارب روپے کا گردشی قرضہ بڑھایا، ہم باہر سے سرمایہ کاری لا رہے ہیں، پارکو کو اپ گریڈ کرنے کیلئے ڈیڑھ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ملک میں گیس کی دستیابی بہتربنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور ائندہ سردیوں کے سیزن میں گیس کی دستیابی بہتر ہوگی۔

مصدق ملک نے کہا کہ بغاوت کیلئے اکسانے والوں کو جواب دینا ہوگا، اس حوالے سے قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں