وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ سود کے حوالے سے ہم نے قانون سازی کی ہے، نجی طورپر سودی کاروبارکرنے والوں کو 5 سال کی سزا ہو گی۔
مذہبی رہنما مولانا طارق جمیل سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ علما کرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، ان کی ملک وقوم کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علما کرام نے ہمیشہ اہم موقعوں پر قوم کی رہنمائی کی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہم نے سرکاری دفاتر سمیت اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اب پنجاب کے سرکاری دفاتر میں دوپہر ایک سے 2 بجے تک نماز ظہر کا وقفہ لازمی ہوگا۔