لندن سے چوری شدہ بیش قیمت گاڑی کی برآمدگی کا معاملہ، فیصل واوڈا کا موقف سامنے آ گیا

میرے پاس 1 نہیں کئی قیمتیں گاڑیاں ہیں،عطا تارڑ اگر ثابت کر دے کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میرے گھر سے نکلی یا میری ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا، ثابت نہ کر سکے تو عمرے سے واپسی پر تمہاری حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا۔فیصل واوڈا کی ٹویٹ

کراچی, دو روز قبل لندن سے چوری شدہ بیش قیمت گاڑی کراچی میں ایک گھر سے برآمد ہوئی۔جس کے بعد یہ افواہ بھی اڑی کے مذکورہ گاڑی پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کے گھر سے برآمد ہوئی۔اس پر اب پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کا بھی موقف سامنے آیا ہے۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ ہرقیمتی چیز پوری قیمت کی کر رکھتا ہوں ، میرے پاس 1 نہیں کئی قیمتیں گاڑیاں ہیں،عطا تارڑ اگر ثابت کر دے کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میرے گھر سے نکلی یا میری ہے تو میں سیاست چھوڑ دوں گا لیکن اگر جھوٹے ثابت ہوئے تو میرے نسلی کتوں کی صفائی کا کام سنبھال لینا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عطا تارڑ تو سڑک کا سیاستدان ہے، صرف وضاحت کے طور پر بتا رہا ہوں کہ جس گھر سے یہ گاڑی برآمد ہوئی ہے اللہ کا احسان ہے کہ میرے گھر کا سرونٹ کوارٹر بھی اس سے بڑا ہے۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ بھگوڑے مجرم نواز شریف کے بھائی کی حکومت ہے، میں تمہاری پوری حکومت کو چیلنج کرتا ہوں کہ اپنا الزام ثابت کرو کہ یہ نان ڈیوٹی پیڈ گاڑی میری ہے۔

اگر نہیں ثابت کر سکے تو عمرے سے واپسی پر تمہاری حکومت کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا اور کسی کا باپ بھی نہیں روک سکے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں