ملزم نے ماموں، ممانی اور کزن کو چھری کے وار سے قتل کر دیا
لاہور, لاہور کے علاقے مغلپورہ میں چھری کے وار سے 3 افراد کو قتل کر دیا گیا۔قتل ہونے والوں میں ثاقب، مریم اور 15 سال عبداللہ شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ملزم شان نے اپنے ماموں، ممانی اور کزن کو چھری کے وار سے قتل کیا تاہم قتل کی تحقیقات کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔ پولیس نے واقعے کے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔
آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے لاہور میں تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو قتل کے واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔آئی جی پنجاب نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت کر دی اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزم کی گرفتاری کے فوری اقدامات کا حکم دیا۔دوسری جانب سفاک ملزمان نے سابقہ رنجش کی بنیاد پر 5 بہنوں کے اکلوتے بھائی کو قتل کردیا جس پر 6 افراد کے خلاف تھانہ کلرسیداں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گولین تحصیل گوجر خان کے صفدر حسین نے پولیس کو بتایا کہ میں ہمراہ بھانجے محسنکے ساتھ کھلہ گاؤں سموٹ میں موجود تھے جبکہ بہنوئی طاہر ندیم ٹریکٹر سے ہل چلا رہا تھا کہ اسی اثناء میں تصور مسلح 44بور رائفل اورعاقف مسلح پسٹل 30بور ہمراہ چار نامعلوم افراد مسلح آتشیں اسلحہ مؤٹر سائیکل سوار آئے۔ صفدر حسین نے بتایا کہ آتے ساتھ ہی تصور وغیرہ نے للکارا کہ تھمیں لڑائی جھگڑے کا مزہ چھکاتے ہیں اورتصور ،عاقب وغیرہ نے رائفل پسٹل سے سیدھے فائر بانیت قتل طاہر ندیم کیے جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔
وجہ عناد کچھ عرصہ قبل بہنوئی طاہر ندیم اور تصور کے بیٹے سے لڑائی جھگڑا بتائی گئی ہے جس کا ملزمان کو شدید رنج تھا۔پولیس نے 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہےجبکہ مقتول کو آبائی گاؤں میں سپرد خاک کردیا گیا۔