اگر ادارے نیوٹرل رہتے ہیں تو عمران خان ان پر کیچڑ اچھالیں گے: مریم نواز

اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ میں عمران خان کی چوری سامنے لائے گا تو وہ اس کی ساکھ پر بھی حملے کریں گے

ٓنائب صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ اگر ادارے نیوٹرل رہتے ہیں تو عمران خان ان پر کیچڑ اچھالیں گے۔

ایک ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین نے پاکستان سے اپنا مؤقف مشروط بنا رکھا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر آرمی نیوٹرل رہتی ہے تو اس پر کیچڑ اچھالیں گے، اسی طرح اگر عدالتیں ان کے جرائم کو قانونی قرار نہیں دیں گی تو وہ ان کو بدنام کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ میں عمران خان کی چوری سامنے لائے گا تو وہ اس کی ساکھ پر بھی حملے کریں گے، ٹوئٹ میں مریم نواز نے عمران خان کو فتنے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس فتنے سے نمٹنا ہوگا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں