برطانیہ میں نومولودکا نام ‘پکوڑہ’ رکھنے پر ریسٹورنٹ مالک کی وضاحت

کیپٹن ٹیبل ریسٹورنٹ کی پوسٹ سوشل میڈیا پربےانتہا وائرل ہوئی

برطانیہ میں ایک ریسٹورنٹ نےحال ہی میں اعلان کیا کہ ان کے یہاں آنے والے گاہکوں میں سے ایک جوڑے نے اپنے نوزائیدہ کا نام پسندیدہ ڈش ‘پکوڑہ’ کے نام پررکھا ہے۔

دی کیپٹن ٹیبل نامی اس ریسٹورنٹ نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نومولود کی تصویر اوربل بھی شیئرکیا جس میں پکوڑوں کے پکوان اورایک نوٹ درج ہے۔

نوٹ پر گاہک کی جانب سے لکھا گیا ہےکہ ، “ میں نے اور میری بیوی نے کیپٹن ٹیبل ریسٹورنٹ سے اس کی پسندیدہ ڈش کھانے کے بعد اپنی نومولود بیٹی کو پکوڑہ کہہ کرپکارا ہے، میں نے سوچا آپ بھی یہ جان کر خوش ہوں گے“۔

اس دلچسپ وعجیب کیپشن کی بدولت یہ پوسٹ سوشل میڈیا پر فوراً ہی وائرل ہوئی اور صارفین نے محظوظ ہوتے ہوئے تبصرے کیے۔ بیشترنے اپنے بچوں کی تصاویرشیئرکرتے ہوئے مذاق کیا کہ ان کا نام بھی ہم نے اپنے پسندیدہ کھانے کے نام پررکھا ہے۔

ایک صارف نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کا نام ’چکن تکہ ’ رکھا ہے۔ خاتون صارف نے تبصرہ کیا کہ دوران حمل انہیں سب سے زیادہ کیلا اور تربوز پسند تھے لیکن انہوں نے سمجھداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کا نام کیلا یا تربوز نہیں رکھا۔

ایک اور صارف نے اپنے بچے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا اس کا نام چکن بال ہے کیوں کہ یہ میں شوق سے کھاتا ہوں۔

یہ دلچسپ تبصرے اپنی جگہ لیکن حقیقت تھوڑی مختلف نکلی۔

پوسٹ وائرل ہونے کے بعد ریسٹورنٹ مالکن ہلیری برینف کی جانب سے انکشاف کیا گیا کہ ’پکوڑہ ’ نامی یہ بچہ دراصل ان کی پوتی ہے اور یہ پوری کہانی گاہکوں کی تفریح طبع کے لیے تشکیل دی گئی تھی۔

مالکن کا کہنا ہے کہ ، “دنیا میں میری دو پسندیدہ چیزیں چکن پکوڑا اور میری نواسی ہے۔ میں نے سوچا کہ میں واقعی میں تھوڑی تفریح ​​​​کے لیے دونوں چیزوں کو یکجا کروں گی”۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں