عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز عمران خان کو ڈبل ڈیلر کے طور پر ڈیل کریں ،مریم نواز

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مطالبہ کیا ہے کہ عدلیہ سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز عمران خان کو ڈبل ڈیلر کے طور پر ڈیل کریں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے استحکام اور معاشرے کیخلاف جنگ شروع کی،اب عمران خان کا نشانہ پاکستان کی مسلح افواج ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے ساتھ سیاسی لیڈر جیسا سلوک بند کیا جائے کیونکہ وہ سیاستدان نہیں،انہیں پاکستان کو تباہ وبرباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں