کینیڈا میں 10افراد کو چاقو کے وار سے قتل کردیا گیا

ہلاک ہونے والے 10 افراد میں دو بچوں کی ماں بھی شامل ہے

کینیڈا کے صوبے ساسکیچیوان میں دو حملہ آوروں نے 10 افراد کو چاقو کے وار سے قتل اور 15 سے زائد کو زخمی کر دیا۔

قتل کی ہولناک واردات پرکینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ساسکیچیوان میں ہونے والا حملہ ہولناک اور دل دہلا دینے والا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اورمقامی حکام کی ہونے والی پیش رفت تازہ سے آگاہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کا نام جاری کیا ہے، جن میں 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن اور 30 ​​سالہ مائلس سینڈرسن شامل ہیں اور ان کی تصاویرسمیت تفصیلات بھی فراہم کی ہیں۔

مقامی میڈیا کو ایک خاتون نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے 10 افراد میں دو بچوں کی ماں بھی شامل ہے۔

پولیس کی جانب سے دو مشتبہ افراد کا نام 31 سالہ ڈیمین سینڈرسن اور 30 ​​سالہ مائلس سینڈرسن کے طور پر ظاہر کیا ساتھ ہی ان کی تصاوی اور تفصیلات فراہم کردی ہیں۔

اس کے علاوہ پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی مشتبہ افراد کو دیکھیں، توان کی اطلاع دیں، اپنی حفاظت کریں اور غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں