خان پور: ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند، خطرے کے سائرن بجنا شروع

خان پور: ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے جس کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔

اس ضمن میں بتایا ہے کہ خان پور ڈیم میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد خطرے کے سائرن بجنا شروع ہو گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے ہم نیوز نے بتایا ہے کہ اس وقت خان پور ڈیم میں پانی کی سطح حد سے تجاوز کر گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ رات ایک بجے ڈیم کے اسپل ویز کھول دیے جائیں گے۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ خان پور ڈیم سے 8250 کیوسک پانی کا اخراج کیا جائے گا۔

متعلقہ حکام کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے بعد پولیس، انتظامیہ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طریقے سے متحرک ہو گئے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں