کراچی میں پانی کے ٹینک سے دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی سے دو نوجوان لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں، پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا

پولیس کے مطابق لاشیں پانی کے ٹینک کے اندر سے نکالی گئی ہیں، دونوں بہنیں ہیں، ایک کی عمر 20 اور دوسری کی 22 سال ہے، شناخت ثمینہ اور امینہ کے نام سے ہوئی۔لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے عباسی اسپتال منتقل کی جا رہی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور گھر والوں کا بیان لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں بھی ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا، جب پانی کی ٹینکی سے لاش برآمد ہوئی تھی جبکہ پولیس نے ہلاکت کی وجوہات جاننے کیلئے تفتیش شروع کر دی تھی۔لاش کی شناخت رفیع اللہ کے نام سے ہوئی تھی۔ پولیس نے لاش قبضے میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا ئی تھی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا تھا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں