پی ڈی ایم رہنماؤں کو سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر صرف ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنما بے حس ہیں اور انہیں سیلاب متاثرین کی کوئی پرواہ نہیں۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتیں دکھی انسانیت کی خدمت نہیں کرسکتی تو ان کے زخموں پر نمک بھی نہ چھڑکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی جماعتوں کا سیلاب پر سیاست کرنا قابل مذمت ہے، سیلاب پر سیاست چمکانے والوں کی عقل پر صرف ماتم ہی کیا جاسکتا ہے۔

چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں- ان عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کے دل میں مصیبت زدہ بہن بھائیوں کے لئے کوئی درد نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے ہر ممکن ضروری اقدام اٹھایا ہے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں