روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق

روسی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ صدر پیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مسلسل رابطے میں رہیں گے۔

روسی میڈیا کے مطابق روس اوریوکرین کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پراتفاق ہوگیا ہے، یوکرین اور روس کے درمیان 175 کے بدلے 175 قیدیوں کا تبادلہ ہوگا۔

روسی میڈیا کا کہنا ہے کہ روس 23 شدید زخمی یوکرینی فوجیوں کو یوکرین کے حوالے کرے گا، پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ اور توانائی پر بات چیت کی۔

پیوٹن نے تنازعات کے پرامن حل کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا، روس اور امریکا یوکرینی تنازعے کے حل کیلئے ماہر گروپ قائم کریں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں