آج شام کو حتمی کلیئرنس آپریشن میں تمام مسافروں کو بازیاب کرایا گیا

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 440افراد موجود تھے، سکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل دہشتگردوں نے 21 مسافروں کو شہید کیا، جعفرایکسپریس پر حملے کے بعد گیم کے رولز تبدیل ہوچکے ہیں۔ترجمان پاک فوج

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ آج شام کو حتمی کلیئرنس آپریشن میں تمام مسافروں کو بازیاب کرایا گیا،ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 440افراد موجود تھے، سکیورٹی فورسز کے پہنچنے سے قبل دہشتگردوں نے 21 مسافروں کو شہید کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بولان میں 11مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑا کر ٹرین کو روکا گیا، دہشتگردوں نے 11مارچ کو دن ایک بجے کے قریب ٹرین کو روکا۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس میں 440 افراد موجود تھے، سکیورٹی فورسز کا آپریشن کا میاب ہوگیا ، یرغمالیوں میں کسی ایک کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

علاقہ دشوار گزار اور آبادی روڈ سے دور ہے، آپریشن انتہائی مہارت اور احتیاط کے ساتھ کیا گیا۔ آپریشن میں پاک آرمی، ایئرفورس، ایف سی اور آج ایس ایس جی کمانڈوز نے حصہ لیا۔ دہشتگردوں نے 21مسافروں کو شہید کیا، ٹرین مسافروں کی شہادتیں سکیورٹی فورسز کے آپریشن سے پہلے ہوئیں۔

مجموعی طور پر ایف سی کے 4 اہلکار شہید ہوئے، دہشتگردوں نے مسافروں کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا، سکیورٹی فورسز نے موقع پر موجود 33 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔کل شام تک 100 کے قریب مسافروں کو بازیاب کرایا گیا تھا، اسی طرح آج دن میں بھی بڑی تعداد میں مسافروں کو بازیاب کرایا گیا ہے، آج شام کو حتمی کلیئرنس آپریشن میں تمام مسافروں کو بازیاب کرایا گیا۔ جعفرایکسپریس پر حملے کے بعد گیم کے رولز تبدیل ہوچکے ہیں، ایسے دہشتگردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔ ایسے دہشتگردوں کا دین اسلام ، پاکستان اور بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں۔دہشتگرد افغانستان میں ماسٹرمائنڈ سے سیٹلائٹ کے ذریعے رابطے میں تھے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں