گیس کی لوڈ شیڈنگ پر وزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں، گورنر سندھ

گورنرسندھ کا افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب

کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ سحر اور افطارکے اوقات میں گیس کی فراہمی ممکن ہونی چاہیے۔

کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری گورنرہاؤس میں افطار ڈنرکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افطار ڈنر میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ شہریوں کی گورنرہاوس آمد پرخوش آمدید کہتا ہوں۔ تنزانیا کے قاری کی خوبصورت آواز میں تلاوت سنی۔

گورنرسندھ نے کہا کہ گیس کی لوڈ شیڈنگ پروزیراعظم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتا ہوں۔ سحر اورافطارکے اوقات میں گیس کی فراہمی ممکن ہونی چاہیے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ افطارکے اوقات میں ٹریفک جام ہوجاتا ہے۔ ٹریفک اہلکار افطارکے وقت ٹریفک کی روانی بحال رکھیں۔

گورنرسندھ نے دو معذورافراد کو اپنے پاس اسٹیج پربلاکربٹھایا لیا، کہا کہ دونوں معذور افراد کو عمرے کا ٹکٹ دیتا ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بیرونی طاقتیں ملک کونقصان پہچانا چاہتے ہیں۔ چند یوٹیوبربیرونی ایجنڈے پرپاک افواج کے خلاف پروپیگنڈہ کررہے ہیں۔ ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھناہے۔ ہم سب کو پاک افواج کو مکمل سپورٹ کرنا ہے۔

گورنرسندھ نے کہاکہ ہم کلمہ طیبہ کوماننے والے ہیں۔ دشمن کو اس کی سازش میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

گورنر سندھ نے افواج پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا، شہریوں نے بھی یک زبان ہوکرجواب میں پاک فوج زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ اس شہرمیں اب کوئی بااثرشخص ظلم نہیں کرسکے گا۔ شہریوں پرکوئی دھونس دھمکی نہیں دے سکےگا۔ آرمی چیف ملک کومعاشی طور پرمستحکم دیکھنا چاہتے ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں