مشتعل طلبہ انڈس ہائی وے پہنچ گئے، پولیس پر پتھراؤ، گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے
دریائے سندھ سے نہریں کے خلاف جامعہ سندھ کے طلبہ سراپا احتجاج بن گئے، مشتعل طلبہ رکاوٹیں عبور کرکے انڈس ہائی وے پہنچ گئے، پولیس پر پتھراؤ کیا گیا، پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی۔
دریائے سندھ سے مجوزہ 6 کینالوں کیخلاف جامعہ سندھ کے طلبہ کی جانب سے احتجاج مظاہرہ کیا گیا، پولیس موقع پر پہنچ گئی، طلبہ نے پولیس پر پتھراؤ کرتے ہوئے گاڑیوں کے شیشے توڑ دیئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شیلنگ کی، جس کے نتیجے میں کشیدگی بڑھ گئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد طلبہ کو گرفتار کر لیا۔
جامعہ سندھ کے طلبہ کا مؤقف تھا کہ وہ اپنے صوبے کے حقوق کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی غیر جمہوری عمل ہے۔
دوسری جانب جامشورو پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے دوران امن و امان کی صورتحال بگڑنے کے خدشے کے پیش نظر کارروائی کی گئی۔