فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے کی سطح پر آگئی ہے، 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار694 روپے کی کمی ہوئی ہے
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے، عالمی منڈی میں سونے کے نرخ بڑھنے پر پاکستان میں بھی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا لیکن آج عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ کم ہرنے پر سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی۔
جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 694 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 50 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی۔