ملالہ یوسفزئی کا دورہ سعودی عرب

ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنا بہت ضروری ہے

ریاض: دنیا کی سب سے کم عمر پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ مُسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات کی۔

ملالہ یوسفزئی نے ترقی اور تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے مسلم معاشروں میں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جبکہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا کہ ملالہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک تواناں آواز ہے۔

شیخ محمد العیسی کی جانب سے تعلیم نِسواں کے فروغ کے لیے ملالہ کی خدمات کا اعتراف کیا ساتھ ہی ملالہ فنڈ کے کام کو سراہا۔

ملالہ فنڈ لڑکیوں کی ثانوی تعلیم کے لئے کام کرتا، جو خاص طور پرمتاثرہ ممالک میں اپنے کام کے لیے جانا جاتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو اپنی سوانح عمری “میں ملالہ ہوں” بھی تحفے میں دی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں