لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر پولیس نے 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

سلام آباد پولیس نے چار نوجوانوں کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پر ہنسنے کے الزام میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیے بغیرگرفتار کر لیا

اسلام آباد,  اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ،لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر پولیس نے 4نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق اسلام آباد پولیس نے حکمران جماعت ن لیگ کے رہنما عطا تارڑ پر ہنسنے پر چار نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔اسلام آباد پولیس نے حیران کن اقدام کرتے ہوئے چار نوجوانوں کو پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پر ہنسنے کے الزام میں ان کے خلاف کوئی مقدمہ درج کیے بغیر 24 گھنٹے سے زائد عرصے تک لاک اپ میں رکھا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللہ تارڑ کے حکم پر چار نوجوانوں زین، تیمور، سلمان اور قدیر کو تھانہ کوہسار میں قید کر دیا گیا ہے۔کوہسار تھانے کے ایس ایچ او نے عطا تارڑ کے حوالے سے بتایا کہ نوجوانوں ایک نجی ریسٹورنٹ میں مبینہ طور پر لیگی رہنما عطا تارڑ پر ہنسے اور انہیں چور کہا۔تاہم ایس ایچ او نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ایسی کوئی خاص بات نہیں، گرفتار افراد کو جلد رہا کر دیا جائے گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں