اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے سیلاب کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کردی، وزیراعظم کی تعریف

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیےکام کیا۔

مچھ, اسسٹنٹ کمشنر مچھ نے سیلاب کے دوران فرض شناسی کی مثال قائم کر دی،وزیراعظم کی تعریف۔وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیےکام کیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے بی بی نانی کے دورے کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی کارکردگی کی تعریف کی اور سیلاب کے دوران امداد اور بحالی کےکاموں کو سراہا۔

وزیراعظم کو بتایا گیا کہ اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری نے سیلاب کے بعد دن رات بحالی کے کاموں کی نگرانی کی اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر سیلاب متاثرین کے لیےکام کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ محنت کشوں اور مزدوروں نے دن رات کام کرکے 8 گھنٹے میں شاہراہ کو بحال کیا، یہ بڑی بات ہے کہ اتنی بڑی آفت کے بعد قومی جذبے سےکام کیا، بی بی نانی کا پل بہہ جانے سے کوئٹہ سے سکھر تک ٹریفک بالکل بند ہوگئی تھی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسسٹنٹ کمشنر مچھ عائشہ زہری کی حوصلہ افزائی کے لیے تالیاں بھی بحائیں، اس موقع پر موجود وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور دیگر افسران نے بھی وزیراعظم کا ساتھ دیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں