دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں خوفناک اضافہ، وارننگ جاری

بلوچستان سے آنے والا پانی پہلے منچھراوردریا میں جاتا ہے، منچھرمیں بھی اب پانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،ناصر شاہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں ایک فٹ اضافہ ہوا جس کے باعث منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122.5 فٹ تک جاپہنچی

کراچی, دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی ہے، منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافے کے باعث آبادی کو نقل مکانی کا حکم دے دیا گیا ہے۔محکمہ آب پاشی سندھ کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران منچھر جھیل میں پانی کی سطح میں ایک فٹ اضافہ ہوا جس کے باعث منچھر جھیل میں پانی کی سطح 122.5 فٹ تک جاپہنچی ہے۔

محکمہ آب پاشی کے مطابق جھیل کا پانی اوورٹاپ ہوا جس کے نتیجے میں یونین کونسل جھانگارا زیرآب آگئی ہے، صورت حال پر ڈپٹی کمشنر جامشورو نے علاقہ مکینوں کو علاقہ خالی کرنے کے لیے تیار رہنے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔جھیل میں پانی کی سطح میں سلسل بڑھنے سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں اور لوگ اپنی مدد آپ کے تحت بندوں پر موجود ہیں، سامان نہ ہونے کی وجہ سے رضاکار پریشان ہیں۔

ادھر صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے بتایاکہ بلوچستان سے آنے والا پانی پہلے منچھراوردریا میں جاتا ہے، منچھرمیں بھی اب پانی کی کوئی گنجائش نہیں ہے، یہ پانی اب چند ماہ تک انہی علاقوں میں رہے گا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث سب سے زیادہ نقصان سندھ میں ہوا،یہاں سب ہی پریشان ہیں، ایک کروڑ سے زائد لوگ متاثر ہوئے، ہمیں ٹینٹس چاہئیں آرڈربھی دے چکے ہیں لیکن دستیاب نہیں ہیں۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں