پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پُرعزم ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آیا ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کیلئے پُرعزم ہے، حالیہ سیلاب سے بے پناہ تباہی ہوئی ہے۔

اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ راجن پور، تونسہ، ڈی جی خان کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں تباہی کو خود اپنی آنکھوں سے دیکھ کر آیا ہوں، پنجاب حکومت کی پوری ٹیم متاثرہ علاقوں میں تسلسل کے ساتھ امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف سیکرٹری سے لیکر پنجاب حکومت کی پوری ٹیم متاثرہ علاقوں میں موجود تھی، ریسکیو نے متاثرہ علاقوں میں بے پناہ کام کیا اور بھرپور طریقے سے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے صاحب حیثیت اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بینک آف پنجاب میں وزیراعلیٰ فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے کھولے گئے اکاؤنٹ میں دل کھول کر عطیات دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ اس فنڈ میں جمع ہونے والی رقم شفاف طریقے سے متاثرہ بہن بھائیوں کی بحالی پر خرچ ہوگی۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں