حکومت کی ترجیح تین زیر تعمیر ڈیم ہیں۔
وفاقی وزیر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ ضرورت ہوئی تو کالا باغ ڈیم بھی بن جائے گا، حکومت کی ترجیح تین زیر تعمیر ڈیم ہیں جو 2028 میں مکمل ہوں گے۔
لاہورچیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا ہر سال دس سے پندرہ ارب ڈالر کا پانی ضائع ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ایک سو 40 ملین فٹ جبکہ انفراسٹرکچر صرف 13 ملین فٹ کا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہنا چاہئے، الیکشن اگست 2023 میں ہی ہوں گے۔