پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کرلی، 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک ہزار 77 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 346 پوائنٹس تک پہنچ گی

پاکستان سٹاک ایکسچینج نے نئی تاریخ رقم کرلی، بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کا سنگ میل عبور کر گیا،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ایک ہزار 77 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 346 پوائنٹس تک پہنچ گیا،پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر ہی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس نے آغاز میں ہی 790 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ کی حد عبور کر لی۔

کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں مارکیٹ میں کروڑوں کے شیئرز کی فروخت ہوئی۔دو روز قبل سیاسی صورتحال کے پیش نظر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں 3500 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی تھی تاہم گزشتہ روز سیاسی صورتحال بہتر ہونے کے بعد 100 انڈیکس میں 4500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور پھر انڈیکس 99 ہزار 239 پوائنٹس کر جا کر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ 17 ماہ قبل صرف 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر موجود تھی اور صرف 17 ماہ کے عرصے میں مارکیٹ نے 60 ہزار پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ کا سنگ میل عبور کیا ہے۔حکومتی درست اقدامات کے پیش نظر ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، اسی سلسلے میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے نتیجے میں آج جمعرات کے روز بازارِ حصص میں 1099 پوائنٹس کی بڑی تیزی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈیکس کی ایک لاکھ پوائنٹس کی بلند ترین سطح بھی رقم ہوگئی اور کے ایس ای 100انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 479پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

اس سے قبل کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے کو ملی تھی اور پھر 100 انڈیکس 99 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا۔ایک موقع پر کاروبار کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 1642 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 99 ہزار 820 پوائنٹس تک پہنچ گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 99 ہزار 269 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔سٹاک مارکیٹ میں گزشتہ روز 29 ارب 73 کروڑ 84 لاکھ 49 ہزار 629 روپے مالیت کے 49 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار 767 شیئرز کا لین دین ہوا تھا۔ 

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں