وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے مظاہرے کے بعد معمولات زندگی مکمل طور پر بحال ہو گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہر میں تمام تر تعلیمی ادارے کل دوبارہ کھول دیئے جائیں گے جب کہ تمام شاہراہوں پر موجود رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر بھر میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہیں اور صفائی ستھرائی کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق شہری بغیر کسی رکاوٹ میں شہر میں آمدورفت جاری رکھ سکتے ہیں۔