حزب اللہ اور اسرائیل سیز فائر تک پہنچنے کیلئے دستیاب موقع سے فائدہ اٹھائیں. فرانس

سفارت کاری کے ذریعے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ اس معیار پر کام کرتے ہوئے جو اسرائیل کی سلامتی اور لبنانی سرزمین کی سالمیت کو یقینی بنانے کی اجازت دے .فرانسیسی وزیرخارجہ جین نول باروٹ کی گفتگو

فرانس کے وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے لبنان اور اسرائیلیوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جاری جنگ میں سیز فائر تک پہنچنے کے لیے دستیاب موقع سے فائدہ اٹھائیں. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر خارجہ جین نول باروٹ نے کہاکہ یہ ایک موقع ہے اور میں تمام فریقوں سے اس سے فائدہ اٹھانے کا مطالبہ کرتا ہوں.

انہوں نے کہا کہ سفارت کاری کے ذریعے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ اس معیار پر کام کرتے ہوئے جو اسرائیل کی سلامتی اور لبنانی سرزمین کی سالمیت کو یقینی بنانے کی اجازت دے جین نول باروٹ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ ہم ایک ایسے حل تک پہنچنے کی راہ پر گامزن ہیں جو تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہوگا، ان کے بیانات امریکی ایلچی آموس ہوچسٹین کے بیانات کے مطابق ہیں جس میں انہوں نے اس ہفتے لبنان اور اسرائیل کے دورے کے دوران جنگ بندی تک پہنچنے کی طرف مزید پیش رفت کی بات کی تھی.

بین الاقوامی فوجداری عدالت کی طرف سے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کئے جانے پر نیتن یاہو کے فرانس کے دورہ کرنے کے امکان پر پوچھے گئے سوال پر فرانسیسی وزیر نے کہا یہ ایک فرضی سوال ہے اور میرے پاس فرضی سوال کا جواب نہیں ہے انہوں نے کہا کہ فرانس ہمیشہ بین الاقوامی قانون کا اطلاق کرے گا، یہ میمورنڈم الزام کی رسمی شکل کی نمائندگی کرتا ہے اور یہ کوئی حکم نہیں ہے.

دوسری جانب شام کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے نے کہا ہے خطے کی صورت حال انتہائی سنگین ہے یہ ضروری ہے کہ لبنان اور غزہ میں نگ ختم کرنے کے لئے ایک اور ملک کو علاقے میں پھیلی جنگ میں نہ کھینچا جائے اقوام متحدہ کے نمائندے گیئر پیڈرسن نے شام کے دارالحکومت دمشق میں شام کے وزیر خارجہ سے ملاقات سے پہلے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم یہ یقینی بنائیں کہ غزہ میں فوری جنگ بندی کی جائے. انہوں نے کہاکہ ہم لبنان میں جنگ بندی کریں تب ہم شام کو جنگ میں مزید گھسیٹنے سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہا ہم اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ اس انتہائی کشیدگی کو ہمیں کم کرنا ہے تاکہ شام اس کشیدگی میں مزید نہ گھسیٹا جائے.

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں