مذاکرات کا وقت ختم ، بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں ، عارف علوی

سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل نہیں کی، میں بانی پی ٹی آئی کیلئے جان دینے کو تیار ہوں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال کامیاب ہو گئی ہے ، پنجاب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو آنے سے روکا جارہا ہے، ظالم حکومت ہمیں ہر ممکن طریقے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو گیا، دنیا سوال اٹھا رہی ہے کہ یہ لوگ اپنے ملک کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ ملک اور عدلیہ کو آزاد کرنا ہو گا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں