فی تولا سونا 2200 روپے مہنگا ہو گیا

کراچی ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر 2200 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں مسلسل چوتھے روز اضافہ ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 2 ہزار 2 سو روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔

10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 857 روپے اضافے سے 2 لاکھ 42 ہزار 370 روپے ہو گئی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں فی اونس سونا 22 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 715 ڈالر کا ہو گیا۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں