جرائم کے حوالے سے خدشات بھی کرپٹو کرنسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں.رپورٹ
بٹ کوائن کی قیمت پہلی مرتبہ ایک لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد امید کی جا رہی ہے کہ ان کی انتظامیہ کرپٹو کرنسی کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے گی امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی کرپٹوکرنسی بٹ کوائن امریکہ میں 98 سے 99 ہزا ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر رہی ہے جبکہ کچھ وقت کے لیے ایک لاکھ ڈالر سے زیادہ کی قیمت پر بند ہونے کے قریب پہنچ گیا تھا.
رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا ہے اور ٹرمپ کے انتخابات جیتنے کے بعد سے گزشتہ دو ہفتے میں اس کی قیمت 40 فیصد بڑھ گئی ہے ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی مہم کے دوران کہا تھا کہ وہ امریکہ کو دنیا کا کرپٹو دارالحکومت بنائیں گے . کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے نئی امید پیدا ہوئی ہے کہ ٹرمپ کے آنے سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کی کڑی نگرانی سے چھٹکارا مل جائے گا ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ ادارے کے چیئرمین گیری گینسلر کو عہدے سے ہٹا دیں گے نومنتخب صدر کے قریبی ساتھی اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک بھی کرپٹو کرنسی کے حامی ہیں.
کرپٹو ایکسچینج کو کوائن کی مینیجنگ ڈائریکٹر الیشیا کا کے خیال میں جس نے کبھی بھی بٹ کوائن خریدے تھے وہ اب منافع میں ہے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سرمایہ کاروں کے تحفظ کو بنیاد بناتے ہوئے ایکسچینج ٹریڈ فنڈ (ای ٹی ایف )کو بٹ کوائن میں سرمایہ کاری سے روکتا آیا ہے جرائم کے حوالے سے خدشات بھی کرپٹو کرنسی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں. کرپٹو پر تحقیق کرنے والی کمپنی چین اینالسز کی ریسرچ کے مطابق گزشتہ سال کم از کم 24.2 ارب ڈالر کی کرپٹو غیرقانونی پتے پر بھیجی گئی تھی جس میں وہ ایڈریسز بھی شامل تھے جو فراڈ یا دہشت گردوں کی مالی معاونت سے منسلک تھے یا پھر ان پر پہلے سے ہی پابندیاں عائد تھیں.