نیوزی لینڈ میں مقامی ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے جمعرات کے روز ملک کی پارلیمنٹ میں ایک متنازعہ بل کے خلاف ڈرامائی انداز میں احتجاج کیا اور اس بل پر ووٹنگ کو روکنے کے لیے روایتی ہاکا رقص شروع کر دیا۔
اس متنازعہ بل میں مقامی ماوری قبائل کے لوگوں اور برطانوی ولی عہد کے درمیان ہونے والے ملک کے اساسی معاہدے کی ازسرنو وضاحت کی گئی ہے۔
نیوزی لینڈ: جہاز ڈوبنے پر خاتون مخالف ٹرولنگ کا معاملہ کیا ہے؟
اس بل پر ووٹنگ سے قبل جب ماوری قبائل سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں نے رقص شروع کیا تو گیلری میں موجود لوگ بھی اس میں شامل ہو گئے۔ اس پر ہنگامہ شروع ہو گیا اور پورا ایوان شورش شرابے کی نذر ہو گیا۔
اس کے سبب متنازعہ بل پر ووٹنگ کو معطل کر دیا گیا اور دو قانون سازوں کو پارلیمنٹ میں ہاکا روایتی رقص کرنے پر نکال دیا گیا۔
نیوزی لینڈ: سیاحتی ٹیکس میں تین گنا اضافہ
واضح رہے کہ سن 1840میں ویتنگی میں برطانیہ کے ساتھ مقامی لوگوں کا جو معاہدہ ہوا تھا، اس طے شدہ اصولوں کے تحت ماوری قبائل کو انگریزوں کے اقتدار کو تسلیم کرنے کے بدلے میں اپنی زمینوں کو برقرار رکھنے اور ان کے مفادات کے تحفظ کے وسیع ترحقوق دینے کا وعدہ کیا گیا تھا۔
تاہم اس متنازعہ بل کا مقصد ان تمام خصوصی حقوق کو، جو اب تک ماوری کے لیے مخصوص تھے، نیوزی لینڈ کے تمام دیگر باشندوں تک بڑھانا ہے۔
نیوزی لینڈ: تمباکو نوشی پر اب مکمل پابندی نہیں لگ سکتی
بل کے حامی کون ہیں؟
نیوزی لینڈ کی مخلوط حکومت میں شامل ایک جماعت اے سی ٹی نے اسے گزشتہ ہفتے متعارف کرایا تھا اور پہلے جائزے کے بعد اسے منظور بھی کر لیا گیا تھا، تاہم قانون بننے کے لیے زیادہ اراکین کے اس بل کی حمایت کا امکان کم ہے۔
نیوزی لینڈ میں انسداد تمباکو نوشی کے قوانین لاگو ہونے سے پہلے ہی ختم
اے سی ٹی کے رہنما ڈیوڈ سیمور نے کہا کہ جو لوگ بل کی مخالفت کر رہے ہیں وہ خوف اور تقسیم کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ “میرا مشن ہر شخص کو بااختیار بنانا ہے۔”
دیگر اتحادی پارٹنرز نیشنل اور نیوزی لینڈ فرسٹ نے اتحادی معاہدے کے تحت محض پہلی ریڈنگ میں اس بل کی حمایت کی اور دونوں جماعتوں کا کہنا ہے کہ قانون بننے کے لیے وہ اس کی حمایت نہیں کریں گے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ اس کا ناکام ہونا تقریباً یقینی ہے۔
نیوزی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں تین افراد ہلاک
ماؤریز احتجاج کیوں کر رہے ہیں؟
نیوزی لینڈ کے مقامی ماوری قبائل کے ارکان پارلیمان اور ان کے بیشتر حامی اس متنازعہ
نیوزی لینڈ کی مجموعی آبادی تقریبا 53 لاکھ ہے اور اس میں مقامی لوگوں کی آبادی کا تقریباً 20 فیصد ہے۔
ویتنگی کے معاہدے پر دستخط کے بعد بھی کئی دہائیوں تک اس کے متن پر انگریزوں اور ماؤریز کے درمیان اختلافات رہے۔ نیوزی لینڈ کی حکومتیں بھی اس کی خلاف ورزیاں کرتی رہی ہیں، جس سے ماؤریز کے اندر محرومی کے احساس میں اضافہ ہوا ہے۔
نیوزی لینڈ کے نئے وزیر اعظم کرس ہپکنز کون ہیں؟
اس کے خلاف بطور احتجاج سینکڑوں ماؤری مظاہرین نے نیوزی لینڈ کے شمال سے دارالحکومت ویلنگٹن تک نو روزہ مارچ کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ وہ اگلے منگل تک ویلنگٹن پہنچنے والے ہیں، جہاں ایک بڑی ریلی میں دسیوں ہزار افراد کے جمع ہونے کی توقع ہے۔