چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،نوازشریف

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم نے بدترین ظلم برداشت کئے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے باجوہ اور فیض حمید سے ملکر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں 3بار کا وزیراعظم، مجھے جیل میں اطلاع ملی کہ میری اہلیہ فوت ہو گئی ،ہم نے بدترین ظلم برداشت کئے ، یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں۔

پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کر سکیں،بانی پی ٹی آئی حکومت کی کارکردگی صفر ہے،پی ٹی آئی نے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

چھبیسویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے،پارلیمنٹ نے پہلے بھی ایسی ترمیم کی جسے اس وقت کی عدلیہ نے ختم کیا،پارلیمنٹ کو ماضی میں بھی عدلیہ کے غلط فیصلے کےسامنے کھڑا ہونا چاہئے تھا،اگر پھر خلل نہ ڈالا گیا تو ہم حالات سنوار لیں گے۔

Spread the love

اپنا تبصرہ بھیجیں